پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کی مد میں شائقین کو ایک کروڑ روپے لوٹا دیے گئے

0
75
پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے
پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے
advertising

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بارش سے متاثرہ اور کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراؤڈ  کے ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل ٹکٹوں کے ری فنڈ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے ایک کروڑ روپے لوٹا دیے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ کے لیے دو مراحل کا اعلان کیا تھا، پہلا مرحلہ پیر کوشروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراوڈ کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے۔

 پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا اور دوسرے مرحلے کا آغاز چھ اگست سے ہوگا۔

 دوسرے مرحلے میں ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے آخری کے پانچ میچز بغیر کراؤڈ کے کروانے پر مجبور ہوا تھا جب کہ کوالیفائرز اور پلے آف کو پہلے سیمی فائنلز میں تبدیل اور پھر بعد میں ان میچز کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

پی سی بی ملتوی ہونے والے میچز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ری شیڈول ہونے کی صورت میں ان میچز کے ٹکٹ از سر نو فروخت کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here