ملک میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں، 1038 نئے کیسز رپورٹ

0
258
ملک میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں، 1038 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں، 1038 نئے کیسز رپورٹ
Advertisements

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد  5448 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  258246 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2068، سندھ میں 1888 اور خیبر پختونخوا میں 1124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 156، بلوچستان میں 128 ، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 1038 کیسز اور 31 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 494 کیسز 25 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 269 کیسز اور 4 اموات، اسلام آباد 87 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 63 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 42 کیسز اور آزاد کشمیر سے 83 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 494 کیسز اور 25 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 88539 اور ہلاکتیں 2068 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 64247 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 87 کیسز  اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14402 اور ہلاکتیں 156 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11486 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز  سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1750 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 38 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1389 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 83 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1771 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے1061 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

جمعرات کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 63 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔ 

Advertisements

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here