سندھ حکومت کی اسکول 15 اگست سے کھولنے کی تردید

0
268
schools
schools
advertising

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں 15 اگست سے اسکول کھلنے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی اسکول 15 اگست سے نہیں کھلے گا اور بچوں کی صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کامران بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے اور تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک کے تعلیمی ادارے مارچ سے بند ہیں جنہیں  پہلے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے  حالات بہتر ہونے پر 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here