ملک بھرمیں جولائی کے 20 دنوں میں 120افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے

0
201
corona cases
corona cases

وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے رواں ماہ کورونا کے باعث گھروں میں انتقال کرنے والے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔  

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ملک بھرمیں جولائی کے 20 دنوں میں 120 افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو سب سے زیادہ 15 افراد گھروں میں انتقال کرگئے جب کہ 20 جولائی کو سب سے کم 4 افراد گھروں میں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھروں میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 515 ہوگئی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث اب تک 5639 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here