سندھ بھر کی عدالتوں میں 3 اگست سے معمول کے مطابق کارروائی ہوگی

0
223
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کووڈ 19 وبا کے باعث عدالتی کارروائیوں کو محدود کردیا تھا اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات سنے جا رہے تھے
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کووڈ 19 وبا کے باعث عدالتی کارروائیوں کو محدود کردیا تھا اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات سنے جا رہے تھے

سندھ بھر کی عدالتوں میں 3 اگست سے معمول کے مطابق کارروائی ہوگی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفکشن جاری کردیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کووڈ 19 وبا کے باعث عدالتی کارروائیوں کو محدود کردیا تھا اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات سنے جا رہے تھے۔

 تاہم اب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہےجس کےمطابق صوبے میں 3 اگست سے تمام مقدمات پر کارروائی ہوگی۔

وکلا تنظیموں کی جانب سے بھی تمام مقدمات چلانے مطالبہ زور پکڑ گیا تھا اور کراچی بار نے بھی پریس کانفرنس میں تمام مقدمات معمول کے مطابق چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here