بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی جاں بحق

0
15
India tortured
India tortured
advertising

بھارتی شہر گجرات کی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی عبدالکریم بھٹی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم بھٹی کی لاش بھارت سے واہگہ بارڈرپھر کراچی منتقل کی گئی، میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبدالکریم بھٹی اور دیگر4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے جنہیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرکے بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہی گیر کا انتقال یکم جولائی کو بھارتی قید میں ہوا۔

ترجمان فشرمینزکوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم کی میت کو صبح سردخانے سے بھٹ آئی لینڈ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرادا کی جائے گی، دوپہر 2 بجے نیٹی جیٹی پل پر میت رکھ کر ماہی گیر احتجاج کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here