انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑہ بھاری

0
137
cricket
cricket
advertising

مانچسٹر میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اب تک کی صورتحال میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود کی سنچری کی بدولت 326 رنز آل آؤٹ بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی 4 وکٹیں محض 92 رنز پر گر چکی ہیں جبکہ اسے 234 رنز کا خسارہ ہے۔

پاکستان کی اننگز

clicked by the organization of newspaper alert
Advertisements

جمعرات کو کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 139 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر شروع کی اور بابر اعظم اور شان مسعود نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔

انگلینڈ کو جلد ہی بڑی کامیابی مل گئی جب بابر اعظم 69 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اسد شفیق اور محمد رضوان بھی خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے اور بالترتیب 7 اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد شاداب خان نے شان مسعود کے ساتھ مل کر خوداعتمادی سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 281 رنز تک پہنچادیا۔

اس موقع پر شاداب خان 45 رنز بناکر ڈوم بیس کا شکار بن گئے۔ شاداب کے بعد یاسر شاہ 5، محمد عباس صفر اور نسیم شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر شان مسعود 156 رنز بناکر اسٹیورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے اور شان مسعود ، بابر اعظم اور شاداب خان نمایاں بلے باز رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ، جوفرا آرچر نے 3،3 کرس ووکس نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز

clicked by the organization of newspaper alert

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز روری برنس اور ڈوم سبلے نے کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نے صرف 4 کے مجموعی اسکور پر روری برنس کو ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کو جلد کامیابی دلادی۔

اس کے بعد 12 کے مجموعی اسکور پر ڈوم سبلے بھی محمد عباس کی گیند پر 8 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 12 ہی کے مجموعی اسکور پر محمد عباس نے بین اسٹوکس کو بولڈ کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔

clicked by the organization of newspaper alert

اس کے بعد یاسر شاہ نے 14 کے انفرادی اسکور پر جوئے روٹ کو پویلین کی راہ دکھادی۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے اور اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisements

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here