advertising
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنثار احمدخان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا، یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہوسکتا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اورکزئی پولیس نے 17 سو کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کیا تھا۔
Advertisements

Advertisements
