کراچی میں امن و امان پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ناگزیر ہے: آرمی چیف

0
372
army chief
army chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی مرکز کراچی میں امن و امان پاکستان کی سلامتی و استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اربن فلڈنگ کا فضائی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فضائی جائزہ لینے کے بعد آرمی چیف نے کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے سندھ بالخصوص کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف کو کراچی میں اربن فلڈنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر معمولی بارشوں، گنجان آبادیوں اور انفراسٹرکچر کے مسائل نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ملک کی سیکیورٹی اوراستحکام کے لیے بہت ضروری ہے، کراچی اورصوبے میں زندگی معمول پرلانےکی کوششیں جاری رہیں گی، قومی اقتصادی مرکز کراچی میں امن و امان پاکستان کی سلامتی و استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی شہرایسی قدرتی آفت سے نہیں نمٹ سکتا، مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں بلکہ ترجیحات کو درست کرنے کی ضرورت کاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق اورصوبائی حکومتوں کے زیرتکمیل پلانز کو فوج کی مکمل سپورٹ ہوگی، قدرتی آفت نے بڑے شہروں کو مستقبل میں ایسی تباہی سے بچانے کے لیے ترجیحات طے کرنے کا موقع دیا ہے۔

آرمی چیف نے ڈیزاسٹر ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور قدری آفت سے زیادہ متاثر علاقوں کو امدادی کام میں ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی خاص علاقے کے اثر و رسوخ کے باعث زیادہ متاثرہ علاقوں سےتوجہ نہ ہٹائی جائے، پاک فوج ضرورت کے اس وقت قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر گیریژن دستوں کی تعریف بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here