کورونا وائرس کی نئی قسم ارتقاء کے بعد مزید خطرناک ہوگئی، برطانوی ماہرین

0
58
Covid

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے ارتقاءکے بعد مزید طاقتور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ قسم انسانی جسم میں موجود اینٹی باڈیز کودھوکا دے کر مدافعتی نظام میں داخل ہونے کی طاقت رکھتی ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ کورونا وائرس کی ‘kent’ قسم وائرس کو مدافعتی نظام میں داخل ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ وائرس کی شکل تبدیل کرسکتی ہے تاکہ اینٹی باڈیز اس کی شناخت نہ کرسکیں۔

برطانوی رپورٹ کے مطابق وائرس کے ارتقاء کامطلب ہےکہ یہ نہ صرف خلیوں کو متاثر کرسکتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی حملہ کرسکتا ہے اور پہلے سے متاثرہ افراد بھی دوبارہ انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here