سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی65 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری کے لیے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 4 روپے 14 پیسے تھا لیکن فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 4 روپے 79 پیسے رہی۔
نیپرا کے مطابق 30 مارچ کو درخواست کی سماعت کی جائے گی جس میں بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
Advertisements

Advertisements