براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ اصل مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، سراج الحق

0
408

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ مایوس کن ہے ،معاملے کی تحقیقات کے لیے لارجرکمیشن تشکیل دیا جائے۔

 ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہاکہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ اصل مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، رپورٹ میں 29 ملین ڈالرکی مشکوک ادائیگی کا ذکر نہیں ۔

 سراج الحق کا کہنا ہےکہ کمیشن کی رپورٹ میں 5 ہزارپونڈ روزانہ جرمانےکی بات بھی گول ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لارجرکمیشن تشکیل دے جو میرٹ پر تحقیقات کر کےحقائق منظر عام پر لائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت واپس آنےاورملزمان کےجیل جانےتک ایسی رپورٹوں کافائدہ نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here