’نواز شریف خواہش ظاہر کریں، 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات جاری کریں گے‘

0
1315

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف خواہش ظاہر کریں تو 24 گھنٹوں میں ان کی سفری دستاویزات جاری کر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے اپوزیشن نہیں مہنگائی چیلنج ہے، وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب ختم ہو چکی، آپس میں ہی جوتیوں میں دال بٹ گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمان کی سیاست کو پہنچا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمجھدار پارٹی ہے، زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف خواہش ظاہر کریں، 24 گھنٹوں میں ان کی سفری دستاویزات جاری کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here