چینی اسکینڈل میں احتساب بلا تفریق ہو گا: وزیراعظم

0
1391

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کو ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

شوگر سٹہ مافیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here