مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنزپرپچھلی بار ہم ہارے تھے، اس بار برابر ہیں یا ہم جیت چکے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 کے جن پولنگ اسٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیتی ہے، وہاں جیت کا مارجن بہت کم ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ ڈسکہ کے ایک پولنگ اسٹیشن سے ہم ایک ہزار کی لیڈ سے بھی جیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کاکوا سفید ہے اور وہ رات کو دن کہتے اور دن کو رات ۔
Advertisements

Advertisements