کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد نکلیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی میں اتفاق

0
268

اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی  نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔

محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ  فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here