صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

0
214

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا سے صحتیاب ہوگیا ہوں  اور  میں نے آج کا دن کام کرکے گزارا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ کوروناکے باعث صرف 2 دن بخار اورجسم میں دردہوا تاحال کمزوری ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اللہ کرتا ہے کہ کس کا وقت آپہنچا ہے۔

صدر پاکستان نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here