کراچی کے کونسے علاقے ٹریفک جام سے متاثر ہیں؟

0
329

ایک مذہبی جماعت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

کراچی شہر میں بھی مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی نا صرف متاثر ہے بلکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

شاہرائے فیصل کی صورتحال — فوٹو: سوشل میڈیا 
Advertisements

احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد دفاتر سے گھر نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

ڈرگ روڈ کا مقام — فوٹو: اسکرین گریب 

شدید ٹریفک جام اور سڑکوں پر گھنٹوں گزرجانے کے بعد کئی شہریوں کی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پیٹرول بھی ختم ہوگیا۔

دستیاب معلومات اور گوگل میپ کے مطابق شاہرائے فیصل پر کارساز فلائی اوور سے حسن اسکوائر برج کے قریب یونیورسٹی روڈ کے کنکشن تک کارساز روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔

گول دائرے میں اسٹار گیٹ کا مقام ہے جو کہ روڈ بند ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

اس کے علاوہ شاہرائے فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر دھرنے کے باعث سڑک بند کردی گئی ہے اور دونوں اطراف کی سڑکوں پر شدید دباؤ ہے۔ 

اس کے علاوہ کارساز روڈ سے گلستان جوہر اور راشد منہاس روڈ پر بھی ٹریفک دباؤ ہے جبکہ حسن اسکوائر سوک سینٹر کے اطراف بھی شدید ٹریفک جام ہے اور ساتھ ہی یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

حسن اسکوائر اور اطراف کے مناظر — فوٹو: اسکرین گریب 

ایم اے جناح روڈ اورجہانگیر روڈ کے اطراف بھی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ 

شاہرائے فیصل سے قیوم آباد جانے والے روٹ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ کے پی ٹی فلائی اوور کے اطراف بھی ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

نوٹ: شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے شہروں میں ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔

Advertisements

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here