سعودی عرب میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا

0
21

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا کہ شیر نے مالک پر حملہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق شیر کے حملے میں مالک ہلاک ہوگیا اور واقعے  کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو ہلاک کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک کیے گئے شیر کی عمر 4 برس تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here