سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش

0
27

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے دادا اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔

محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here